وہاڑی میں ٹڈی دل کا حملہ، مکئی، کپاس اور چارے کی فصلوں کے علاوہ باغات کو بھی نقصان پہنچا

0

وہاڑی:  پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کر دیا جس کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچا۔وہاڑی میں ٹڈی دل کے حملے میں مکئی، کپاس اور چارے کی فصلوں کے علاوہ باغات کو بھی نقصان پہنچا۔مقامی کسان اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگانے میں مصروف ہیں جبکہ متاثرہ کسانوں نے محکمہ زراعت اور حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔اس سے قبل ٹڈی دل نے پنجاب کے ضلع جھنگ کے مختلف علاقوں میں حملہ کر کے فصلوں کو نقصان پہنچایا تھا۔ضلع وہاڑی کے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسپرے کرایا گیا اور زرعی ماہرین نے آپریشن میں معاونت کی۔ محکمہ ذراعت کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کی نقل وحمل کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے فصلوں پر حملے نے ہمیں پریشان کر دیا ہے۔ حکومت ٹڈی دل کے خاتمہ کے لیے اسپرے کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام اور رواں سال کے شروع میں بھی ٹڈی دل نے ملک کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.