ٹرین ڈرائیورز ایسوسی ایشن نے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا

0

کراچی: ٹرین ڈرائیورزایسوسی ایشن نے چیئرمین ریلویز کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر ٹرین ڈرائیورز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی کٹ فراہم نہ کی گئی تو ٹرین نہیں چلائیں گے، ٹرین آپریشن بحال کرنے میں سب سے زیادہ خطرہ ٹرین ڈرائیورز کو ہوگا، اکثر ٹرین ڈرائیورز کی عمریں 50 سال سے زیادہ ہیں۔عبدالحفیظ کا کہنا تھا رننگ رومز کو بھی مستقل بنیادوں ڈس انفیکٹ کیا جائے، بیڈ شیٹ روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کی جائے، ٹرین ڈرائیورز کیلئے کھانا بنانے والے باورچیوں کا بھی میڈیکل ٹیسٹ کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.