پنجاب میں گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

0

لاہور: پنجاب میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے 11 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نارووال سے سات ہزار سے زائد جبکہ کوٹ چٹھہ سے چار ہزار نو سو بوریاں پکڑی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر خوراک عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی سے گندم کی خریداری کا ہدف آسان ہوا ہے، اب پنجاب کے عوام کو گندم کی قلت نہیں ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.