ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر پذیرائی

0

اسلام آباد: پاکستان کی ٹائیگر فورس کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہو گئی۔برطانوی اخبار میں تعریفی آرٹیکلچھاپ دیا،برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق پاکستان نے مشکل وقت میں سب سے بڑے وسائل کو استعمال کیا اور قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں پر مشتمل فورس بنائی گئی۔ٹیلی گراف کے مطابق ٹائیگرفورس میں لاکھوں نوجوان رضا کارانہ طور پر شامل ہوئے۔ جو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی بھی مدد کر رہی ہے۔آرٹیکل میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں نوجوان ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ واضح رہے کہ 30مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن علاقوں کو ہم لاک ڈاون کریں گے وہاں ٹائیگر فورس رضا کار کھانا پہنچائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.