ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے اداکار پاکستان آنے کے خواہشمند

0

اسلام آباد:  پاکستان میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے اداکار پاکستان آنے کے خواہشمند نکلے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ’اسراء بلجیک‘ کے بعد اب ’ارطغرل غازی‘ کے مزید دو اہم کردار’دوآن بے‘ (روشان) اور اصلحان خاتون نے بھی بہت جلد پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی۔’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 3 میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی کلثوم علی نے گزشتہ روز فوٹو اور ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا۔انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کلثوم علی نے اپنے پاکستانی مداحوں کو ہیلو کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے محبت بھرے پیغامات اور کمنٹس کے لیے بہت شکریہ، آپ کی قیمتی تعریفوں نے مجھے بہت خوش کیا ہے۔‘کلثوم علی نے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے کبھی پاکستان آنے کا موقع نہیں ملا لیکن مجھے اُمید ہے کہ اِس وبا کے ختم ہونے کے بعد میں پاکستان ضرور آئوں گی اور اپنے مداحوں سے ملاقات کروں گی۔‘آخر میں اُنہوں نے پاکستان، پاکستان جیوے پاکستان بھی لکھا۔دوسری جانب ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن بے (روشان) کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گونر نے ایک نجی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والے پیار کے لیے میں بہت خوش ہوں۔‘جاوید چتین گونر نے کہا کہ’پاکستانیوں نے ارطغرل غازی کو جو مثبت ردعمل دیا ہے اُس کے لیے ہماری پوری ٹیم آپ کی مشکور ہے۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’میرے والدین نے مجھے سکھایا ہے کہ پاکستان میرا دوسرا ملک ہے۔‘اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’میں جلد ہی پاکستان کا دورہ کروں گا۔‘واضح رہیاِس سے قبل ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار اداکرنے والی 28 سالہ اسراء بلجیک نے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات کے جواب میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گی اور اپنے مداحوں سے ملاقات کریں گی۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.