۔ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی کی زیر صدارت ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

0

زیارت 18مئی:۔ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی کی زیر صدارت ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ کاکڑ،ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت امان اللہ ترین،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد دین،ڈپٹی ڈائر یکٹرفاریسٹ حسیب کاکڑ،ایم ایس ڈاکٹر عبداللہ دوتانی اور تحصیلدار نور احمد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت ٹڈی د ل کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کی جارہی ہے،ہمیں زمینداروں کی مشکلات کا احساس ہے اور زمینداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.