امریکہ روسیوں کو اغوا کر رہا ہے‘روس

امریکہ روسیوں کو اغوا کر رہا ہے‘روس

ماسکو(زیبائے پاکستان اآن لائن)روس نے کہا ہے کہ امریکہ ہمارے باشندوں کو اغواء کر رہا ہے۔اتوار کو ترجمان روسی محکمہ خارجہ ماریازاخارووا نے ماسکو کی جانب سے امریکی میزائل ٹیکنالوجی چوری کئے جانے پر مبنی امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن، روس کی سفارتی املاک و اموال کی چوری کے علاوہ دنیا کے مختلف علاقوں سے روسیوں کو اغوا بھی کر رہا ہے۔ماریا زاخارووا نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اطلاعات ومعلومات اور ٹیکنالوجی کی چوری میں امریکا کا ریکارڈ بہت پرانا ہے کہا کہ واشنگٹن نے دنیا کے مختلف ملکوں سے اطلاعات و ٹیکنالوجی منجملہ سن فرانسسکو، میری لینڈ، نیویارک اور سیاٹل میں روس کے سفارتی مراکز سے اموال کی چوری اور خود عمارتوں پر قبضے کے علاوہ متعدد روسیوں کو اغوا بھی کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں