امریکی مندوب برائے شمالی کوریا آئندہ ہفتے جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے

امریکی مندوب برائے شمالی کوریا آئندہ ہفتے جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے

واشنگٹن(زیبائے پاکستان اآن لائن)امریکاکے خصوصی مندوب برائے شمالی کوریا سٹیفن بیگن شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت کے خاتمے کے موضوع پر بات چیت کے لیے آئندہ ہفتے جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔امریکی وزارت خارجہ نے بتایا کہ بیگن آئندہ ہفتے پیر سے منگل تک جاپان کا اور اس کے بعد جمعرات تک جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔بیان کے مطابق وہ دونوں ممالک کے حکومتی عہدیداروں کیساتھ، شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت کے حتمی اور مکمل قابل تصدیق خاتمے کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر بات چیت کریں گے۔امریکا اور شمالی کوریا نے جون میں تیسری سربراہ ملاقات کے موقع پر جوہری صلاحیت کے خاتمے لیے وزارتی سطح کے مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کیا تھا تاہم اس معاملے پر اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان نے گزشتہ ہفتے ایک خط میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا تھا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم ہونے پر ان کا ملک میزائل تجربات روکنے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے تیار ہے۔ یہ مشقیں منگل تک جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں