اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں، دنیا بھارتی فوج کے ذہنی بیماروں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی ریٹائرڈ جنرل نے ٹی وی پر گھٹیا بیان دیا، اخلاق سے عاری سوچ مودی کے نازی ازم کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔بھارتی ریٹائرڈ جنرل کی ٹی وی پر کشمیری خواتین کے ریپ کی حمایت کے گھٹیا بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایسے بیانات کشمیرمیں زندگی معمول پر آنے کے دعوے کی کھلی تردید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کشمیری ماں اور بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ کشمیری خواتین نے جرات، شجاعت اور بہادری سے بھارتی جبر و ظلم کا مقابلہ کیا، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں قربانیاں ناقابل فراموش باب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں، دنیا بھارتی فوج کے ذہنی بیماروں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
آج کا اخبار
مزید پڑھیںاشتہارات
تعلیم و صحت
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹس
جمہوریت کی مضبوطی کے لیے سیاست دانوں کو قربانی دینی پڑتی ہے، آصف زرداری
دسمبر 14, 2019اٹارنی جنرل انور منصور خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے آئینی درخواست دائر کر دی گئی
دسمبر 14, 2019نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر
دسمبر 14, 2019نواز شریف کو ایک نہیں کئی بیماریوں کا سامنا، لندن میں طبی معائنہ
دسمبر 14, 2019عمران خان کا سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز پر اظہار مسرت
دسمبر 14, 2019شکر گڑھ،بھارت کی بی ایس ایف نے ذہنی معذور شخص کی جان لے لی
دسمبر 14, 2019تجارت کے نام پر منی لانڈرنگ کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، رضاباقر
دسمبر 14, 2019عوام انسداد پولیو مہم کے ذریعے اس موذی مرض پر قابو پانے میں کر دار کریں ، فردوس عاشق اعوان
دسمبر 14, 2019غر بت اور لا قانو نیت کا خا تمہ حکومت کی تر جیح ہے‘ ڈاکٹر شاہد صد یق
دسمبر 14, 2019