جنرل سنہا نے ثابت کردیا کہ وہ کس قدر نیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے، فواد چوہدری

جنرل سنہا نے ثابت کردیا کہ وہ کس قدر نیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:  وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنرل سنہانے ثابت کردیا کہ وہ کس قدر نیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے ، عصمت دری کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوئی نہیں کر سکتا۔ پیر کو وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی فوجی افسر کے بیان پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا عصمت دری کوبطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوئی نہیں کر سکتا، بھارتی جنرل سنہا نے ڈھٹائی سے کشمیری خواتین کی عصمت دری کی بات کی، جنرل سنہانے ثابت کیا کہ وہ کس قدرنیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے، ہر شخص خصوصاخواتین کو اس بیان پر شدید ردعمل دینا چاہیئے۔ریپ کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوء بھی شخص نہیں کر سکتا لیکن بھارتی جنرل سنہا نے ٹیوی پر بیٹھ کر جس ڈھٹاء اور بے حیاء سے کشمیری عورتوں کے ریپ کی بات کی اس نے ثابت کیا کہ وہ کس قدرنیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے، ہر شخص خصوصا خواتین کو اس بیان پر شدید ردعمل دینا چاہئے یاد رہے گذشتہ روز بھارتی ٹی وی شو میں بحث کے دوران انتہا پسند سوچ رکھنے والے بھارتی فوج کے سابق جنرل ایس پی سنہا نے کھلے عام کشمیری خواتین سیدرندگی کی حمایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں