پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی:  پاکستان نے ہر قسم کے وار ہیڈز لے جانے والے شاہین ون میزائل کاکامیاب تجربہ کر لی

ا۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میزائل تربیتی مشق کے طور پر کیے گئے تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشن تیاریوں کو آزمانا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون میزائل 650 کلو میٹر تک تمام اقسام کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں یہ تجربہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق افواج کی جانب سے مضبوط ہتھیاروں کے نظام کو سنبھالنے اور چلانے میں اعلی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان نے ایس ایس بی ایم شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں