ایران کا تباہ شدہ مسافر طیارے کے بلیک باکسز یوکرین بھیجنے کا اعلان

0

تہران(این این آئی)ایران اسی ماہ دارالحکومت تہران کے نواح میں سپاہ پاسداران انقلاب کے میزائل حملے میں تباہ شدہ مسافر طیارے کے بلیک باکسز یوکرین بھیج رہا ہے۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی نے شہری ہوابازی کی تنظیم میں حادثات سے متعلق امور کے ڈائریکٹر حسن رضائی فر کے حوالے سے اطلاع دی کہ بلیک باکسز کے ڈیٹا کا فرانس ، کینیڈا اور امریکا سے تعلق رکھنے والے ماہرین بھی تجزیے میں شامل ہوں گے اور ایرانی حکام اس کے لیے بھی تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم ان ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی مدد سے یوکرینی دارالحکومت کیف میں فلائٹ کے ڈیٹا ریکارڈر کو پڑھنے کی کوشش کریں گے۔اگر یہ کوشش ناکام رہتی ہے تو پھر بلیک باکسز کو فرانس بھیجیں گے۔انھوں نے واضح کیا کہ بلیک باکسز کے ڈیٹا کا ایران میں تجزیہ نہیں کیا جاسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.