کرونا وائرس،جرمنی نے یورپی باشندوں کے لیے دروازے بند کردئیے

0

برلن(این این آئی)جرمنی کی حکومت نے کرونا وائرس کی پھیلتی وبا کے پیش نظر یورپی ملکوں کیباشندوں کی عارضی طورپر جرمنی میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے بتایا کہ کرونا وائرس سے لڑنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد یہ بہت بڑا چیلنج ہے جس کا پوری قوم کو سامنا ہے۔ٹی وی چینل پرقوم سے خطاب میں میرکل نے کہا کہ جرمنی کی وحدت اور دوسری عالمی جنگ کے بعد ہمیں ایسا چیلنج پیش نہیں آیا۔ آج ایک بار جرمن قوم کو اپنی صفوں میں یکجہتی کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.