سعودی کمپنی آرامکوکو تیل کی یومیہ پیداوار 12.3 ملین بیرل کی سطح پر برقرا رکھنے کی ہدایت

0

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے تیل کی قومی کمپنی آرامکوکو ہدایت کی ہے کہ وہ آنے والے مہینوں کے دوران تیل کی روزانہ پیداوار 12.3 بیرل کی سطح برقرار رکھے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت توانائی کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ مملکت سعودی عرب روزانہ گھریلو تیل کی کھپت کے تقریبا 250 ڈھائی لاکھ بیرل کو تبدیل کرنے کے لیے الفاضلی گیس پلانٹ سے پیدا ہونے والی گیس کو استعمال کرے گا۔ذرائع نے مزید کہا کہ اگلے چند مہینوں کے دوران سعودی عرب اپنی خام برآمدات میں روزانہ 10 ملین بیرل سے تجاوز کر سکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.