ایران کے پیٹرو وکیمیکل سیکٹر پر امریکا کی تازہ پابندیاں عائد

0

تہران(این این آئی)امریکی محکمہ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ایران کے پیٹرو کیمیکل شعبے پر تازہ پابندیاں عائد کی ہیں۔ تازہ پابندیوں میں چین، ہانگ کانگ اور جنوبی افریقا کی ایسی کاروباری کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا ہے جوایران کے ساتھ پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں تعاون کر رہی ہیں۔بلیک لسٹ کی گئی کمپنیوں میں تین چینی کمپنیاں ہیں دالیان گولڈن سن امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ، تیانی انٹرنیشنل اور اوشین شپ مینجمنٹ شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ پابندیاں ایران میں مسلح افواج کی سوشل سیکیورٹی انویسٹمنٹ کارپوریشن کو بھی نشانہ بنارہی ہیں۔چند ماہ قبل امریکا نے ایران کے انقلابی گارڈز کی مدد کرنے والے پیٹرو کیمیکل ہولڈنگ گروپ پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔ اس اقدام کا مقصد ایرانی فوجی طاقت کی مالی اعانت کے ذرائع کو خشک کرنا تھا۔اس وقت امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ ایرانی وزارت تیل نے گذشتہ سال پاسداران انقلاب کے معاشی اور انجینئرنگ دستے خاتم الانبیا کو22 ارب ڈالر مالیت کے تیل اور پیٹرو کیمیکل صنعتوں میں دس منصوبوں سے نوازا تھا۔ یہ رقم ایران کے سالانہ مالی سال کے بجٹ سے چارگنا زیاہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.