حج 2020 کیلئے انتظامات اپنے معمول کے مطابق جاری ہیں ، پیرنور الحق قادری

0

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ حج 2020 کیلئے انتظامات اپنے معمول کے مطابق جاری ہیں ۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ عازمین حج کے تربیتی پروگرام عارضی طور پر معطل کیا گیاہے،کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلائو کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ عازمینِ حج کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے،اس سلسلے میں تمام حاجی کیمپوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے،عازمینِ حج کو مناسک کی آگاہی سوشل میڈیا کے ذریعے جاری ہے۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ حج 2020 کے انتظامات کے حوالے سے سعودی عرب سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.