فواد چوہدری کا عوام کو سرکاری سینیٹائزر استعمال کرنے کا مشورہ

0

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورونا وائرس کے سبب ہینڈ سینیٹائزر کی قلت پیدا ہونے پر عوام کو سرکاری سینیٹائرز کی دستیابی سے آگاہ کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کے ہینڈ سینیٹائزر عوامی سطح پر دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتیں اپنے صوبے میں پی سی ایس آئی آر کے ہیڈ کوارٹرز سے سپلائی کے لیے رابطہ کریں خسینیٹائزرز کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی دستیابی یقینی بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.