ملتان میں کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز متاثر ہوگئے

0

ملتان (این این آئی)ملتان کے نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فاران نے بتایا کہ متاثرہ ڈاکٹرز مسلسل تین دن اور تین راتوں سے ڈیوٹی دے رہے تھے، اس دوران وہ تیز بخار اور کھانسی میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد متاثرہ ڈاکٹر کا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ آج موصول ہوں گی تاہم متاثرہ ڈاکٹر کونشتراسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل نہیں کیا گیا ،اس موقع پرینگ ڈاکٹرز نے ہسپتال میں مکمل حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر ہڑتال کردی ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ آئسولیشن وارڈ میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی 6 سے 8 گھنٹے کی جائے۔ نشترہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں اس وقت پانچ مریضوں کو کورونا وائرس کے شبہ میں رکھا گیا ہے ،ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.