بلوچستان میں کرونا وائرس کے 22 نئے کیسز مثبت آنے کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہوگئی

0

کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان میں کرونا وائرس کے 22 نئے کیسز مثبت آنے کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہوگئی۔حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ میں قائم قرنطینہ مرکز میں مقیم 252 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ آئی جن میں سے 29 میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ تفتان میں 16 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اس طرح صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 45 ہوگئی ہے لیاقت شاہوانی کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو آئسولیش رومز میں منتقل کیا جارہا ہے جہاں مریضوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.