ٹرمپ کا دھمکی بھرا خط، سربراہ عالمی ادارہ صحت پریشان

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو عالمگیر وبا کورونا پر قابو پانے کے لیے بہتر لائحہ عمل اختیار نہ کرنے کی صورت میں ہمیشہ کے لیے فنڈنگ روکنے کی دھمکی دیتے ہوعئے کہا ہے کہ لمی ادارہ صحت کورونا پر قابو پانے کے لیے اگلے 30 روز میں کوئی پختہ بہتری نہیں دکھاتا تو اس کی فنڈنگ ہمیشہ کے لیے روک دی جائے گی،عالمی ادارے کے غلط اقدامات کی سزا پوری دنیا بھگت رہی ہے،ادارہ ثابت کرے کہ وہ چین کی جانب سے آزاد ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو عالمگیر وبا کورونا پر قابو پانے کے لیے بہتر لائحہ عمل اختیار نہ کرنے کی صورت میں ہمیشہ کے لیے فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی۔صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر عالمی ادارہ صحت کورونا پر قابو پانے کے لیے اگلے 30 روز میں کوئی پختہ بہتری نہیں دکھاتا تو اس کی فنڈنگ ہمیشہ کے لیے روک دی جائے گی۔ٹرمپ نے اپنے خط میں کہا کہ آپ کی اور آپ کے ادارے کی جانب سے وبا پر قابو پانے کے لیے ایک بار پھر غلط اقدام واضح ہے جس کی قیمت پوری دنیا کو بھگتنی پڑ گئی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کا اس صورتحال میں ادارے کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ یہ ثابت کرے کہ وہ چین کی جانب سے آزاد ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مزید کہا کہ میری انتظامیہ پہلے ہی آپ سے اس پر بحث کرچکی ہے کہ ادارہ کس طرح بہتر کام کرسکتا ہے لیکن اس کے لیے تیز کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے پاس وقت ضائع کرنے کا وقت نہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوورنا وائرس پھیلانے کا الزام چین پر عائد کیا ہے اورساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت عالمگیر وبا کے حوالے سے اپنے بنیادی فرائض سرانجام دینے میں ناکام رہا ہے۔یہی وجہ تھی کہ گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کی فنڈنگ کو فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا تھا۔اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی معاونت کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔خیال رہے کہ امریکا عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ فنڈ دینے والا ملک ہے۔ امریکا نے گزشتہ برس بھی ڈبلیو ایچ او کو 400 ملین ڈالر یعنی 40 کروڑ ڈالر امداد دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.