شہبازشریف کی بلوچستان کے علاقے مچھ اور کیچ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

0

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے مچھ اور کیچ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جو نئیر کمیشنڈ آفسیر ،چھ جوانوں اور ایک ڈرائیور کی شہادت پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں شہباز شریف نے شہداکے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، اللہ تعالی شہداکو جنت الفردوس میں اعلی درجات سے سرفراز فرمائے اللہ تعالی شہداکے اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.