عمران صاحب کی کرپشن، آٹاچینی چوری، نااہلی اور نالائقی سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، ترجمان (ن) لیگ

0

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کی کرپشن، آٹاچینی چوری، نااہلی اور نالائقی سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اٹھارہ ماہ میں معیشت کی بربادی نے کاروباری اور تاجر برادری کا صبر ختم کردیا ہے، وزیر اطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شبلی صاحب شہبازشریف کے بجائے عوام کے صبر کے امتحان کی فکر کریں کورونا وبامیں حفاظتی لباس، امداد نہ پہنچا کر ڈاکٹرز، طبی عملے اور عوام کا صبر ختم ہوچکا ہے عمران صاحب اور ان کے ترجمانوں کا جھوٹ سن سن کر عوام کا صبر جواب دے چکا ہے روٹی، روزگار اور کاروبار کی بندش سے پاکستان کے عوام کے صبر کی حد گزر چکی ہے دو سال نیب نیازی گٹھ جوڑ کی تمام کوششوں کے باوجود شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہ ملنے پر عمران صاحب صبر کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.