آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے گیند کو تھوک لگا کر چمکانے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کردی

0

دوبئی:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کی کرکٹ کمیٹی نے گیند کو تھوک لگا کر چمکانے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کردی ہے۔ آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے یہ سفارش اپنے ایک اجلاس میں کی جس کی صدارت انیل کمبلے نے کی۔ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل سے بھی رائے لی گئی۔ کرکٹ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ کھیل کے دوران کھلاڑی گیند کو چمکانے کے لیے پسینے کا استعمال کریں گے۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کو جون کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والی چیف ایگزیکٹو کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کے آغاز کے ساتھ ہی پیش کردہ سفارشات پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے جو سفارشات تیار کی ہیں وہ کورونا وائرس کو پیش نظر رکھ کر ترتیب دی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.