شہر میں کچرہ دانوں کے تعمیر کی شدید مخالفت، مزدوروں پر تشدد۔

0

کوئٹہ : شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے مختلف مقامات پر کچرہ دانوں کی تعمیر کے دوران علاقہ مکینوں کی جانب سے شدید مظاہمت، ٹھیکیدار کے اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، واضح رہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے شہر میں موجود کچرہ دانوں کی حالت بہتر بنانے اور نئے کچرہ دانوں کی تعمیر کے لئے مختلف مقامات پر تعمیمراتی کام کا آغاز کیا ہے، اس دوران سریاب روڈ پر کچھ عناصر نے تعمیر میں مصروف مزدوروں وغیرہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کچرہ دانوں کی تعمیر کی شدید مخالفت کی، یاد رہے کہ یہ عناصر سڑک پر کچرہ پھینکنے کے مخالف نہیں جبکہ کچرہ دانوں کی تعمیر کی شدید مخالفت کی جا رہی ہیں جسکی وجہ سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے میں مشکلات کا سامنہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.