کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بولان پیرغیب میں ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

0

کوئٹہ :۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بولان پیرغیب میں ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس طرح کے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ہمارے فورسز اپنے ملک کی خاطر جان دینا بھی جانتے ہیں اور اپنا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں ہمیں پتا ہے کہ بھارت اس طرح کی دہشت گردیوں میں ملوث ہے جس کے ثبوت ہم نے عالمی دنیا کو کلبھوشن اور ریٹائرڈ میجر گورف کی صورت میں دیے ہیں میں عالمی برادری سے بھرپور اپیل کرتا ہوں کہ بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے انہوں نے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے شہید اہلکاروں میں نائب صوبیدار احسان،نائیک اعجاز احمد،نائیک نوراحمد نائیک مولابخش،نائیک زبیر، اور عبدالجبار زخمیوں میں جعفر،ناصر، احمدفاروق،سلیم خان، شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ایف سی کے 6 جوان شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں صوبائی وزیر وزیر داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوئی کسر نہ چھوڑیجائے اللہ تعالی زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اور شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے۔آمین۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.