عالمی چیمپئن جرمن فٹ بال ٹیم کے کوچ جوشم لو کی 2022ء ورلڈ کپ تک توسیع

عالمی چیمپئن جرمن فٹ بال ٹیم کے کوچ جوشم لو کی 2022ء ورلڈ کپ تک توسیع

برلن(زیبائے پاکستان آن لائن)سابق عالمی چیمپئن جرمن فٹ بال ٹیم کے کوچ جوشم لو کو معاہدے میں مزید دو برس کی توسیع مل گئی، نئے معاہدے کے تحت وہ 2022ء￿ تک اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے جس میں قطر میں شیڈول ورلڈ کپ بھی شامل ہے۔ جوشم کی زیر کوچنگ جرمنی کی ٹیم نے 2014ء￿ میں برازیل میں منعقدہ ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔جرمنی نے فیصلہ کن معرکے میں ارجنٹائن کو زیر کر کے چوتھی مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جوشم اور ایسوسی ایشن کے درمیان 2020ء میں شیڈول یورو فائنل تک معاہدہ تھا لیکن اب ہم نے ان کے معاہدے میں مزید دو برس کی تجدید کر دی ہے جس کے تحت جوشم اب 2022ء تک اپنے فرائض جاری رکھیں گے۔ 58 سالہ جوشم لو 2006ء￿ سے جرمن ٹیم کی کوچنگ کر رہے ہیں، ان کی زیر کوچنگ جرمن ٹیم 160 میچز میں سے 106 میں کامیاب رہے اور انہیں کامیاب ترین جرمن کوچ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں