شوبزکو بطور کیریئر اپنانے کیلئے والد کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، مایا علی

شوبزکو بطور کیریئر اپنانے کیلئے والد کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، مایا علی

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آن لائن)اداکارہ مایا علی نے شوبزکو بطور کیریئر اپنانے کے لئیاپنے والد کی مخالفت کا انکشاف کر دیا۔نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے مایا علی کاکہنا تھا جب انہوں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو انہیں اپنے والد کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن وقت کیساتھ ساتھ ان کی سوچ مثبت ہوتی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ ان کی نو سال کی محنت کا نتیجہ ہے اور وہ فلم کی باکس آفس پر کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔ مایا علی ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں اداکار شہریارمنور کیساتھ جلوہ گر ہوںگی جو عیدالاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں