پلانٹ فار پاکستان کا مقصدملک کے ہر چپے کو سبزوشاداب بنانا ہے، فردوس عاشق اعوان

0

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پلانٹ فار پاکستان کا مقصدملک کے ہر چپے کو سبزوشاداب بنانا ہے، وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری کو خصوصی اہمیت دی۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پلانٹ فار پاکستان کا مقصدملک کے ہر چپے کو سبزوشاداب بنانا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان واحد رہنما ہیں جنہوں نے ماحولیاتی چیلنجز سینمٹنے کے لیے اقدام اٹھائے، وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری کوخصوصی اہمیت دی۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام شہری مہم کا حصہ بنیں اور پودا لگائیں، درخت لگانا سنت نبویﷺ اور صدقہ جاریہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.