ناروے،محمد رفیق نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردیئے

0

اوسلو(زیبائے پاکستان آئی این پی ) ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان نے کہا ہے کہ ناروے میں مقیم پاکستانی ہیرو محمد رفیق نیسب پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردیئے ہیں، جن کی بدولت متعدد لوگ دہشت گردی سے محفوظ رہے۔ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان نے یہ بات گزشتہ روز اوسلو میں سفارتخانہ پاکستان میں محمد رفیق اور ان کے بیٹے ڈاکٹر محمد حامد رفیق سے ملاقات کے دوران کہی۔واضح رہے کہ محمد رفیق جو پاکستان ائیرفورس کے سابق چیف وارنٹ آفیسر ہیں اور ان دنوں اپنے بیٹے کے ساتھ ناروے میں قیام پذیر ہیں، نے گزشتہ دنوں عید سے ایک روز پہلے اوسلو کے مضافاتی علاقے بیہرم کی النور مسجد پر حملہ آور ہونے والے اکیس سالہ مسلح دہشت گرد فلپس منشوس کو اس وقت تک قابو میں رکھا جب تک پولیس وہاں پہنچ نہیں گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.