مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت ، شہباز شریف کا چینی اور ترک صدر کو شکر یہ کا خط

0

اسلام آباد (زیبائے پاکستان آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر آپ کی حمایت پر پاکستان کے عوام اور اپنی جماعت کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں، شہبازشریف نے چینی صدر کو خط میں کہا کشمیر پر آپ کی حمایت پاکستان سے آپ کی پرخلوص اور دیرینہ دوستی کا مظہر ہے،چین نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے،چین کے صدر نے بجا طور پر اس دوستی کو آئرن برادرز کا نام دیا ہے ،یقین دلاتا ہوں کہ میں اور میری جماعت سی پیک منصوبہ کے فروغ کے لیے لیے اپنی سر توڑ کوششیں جاری رکھیں گے ،میرا پختہ یقین ہے کہ سی پیک پورے خطے میں خوشحالی کی نوید ہے ،سی پیک کو بین الریاستی تعلقات کی کامیاب مثال کے طور پر تبدیل ہوتے دیکھنے کے آرزو مند ہیں ۔شہباز شریف نے ترک صدر کو خط میں کہا کشمیر کے مسئلے پر آپ کی حمایت پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات اور پرخلوص دوستی کا ثبوت ہے،یقین دلاتے ہیں کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،شہباز شریف نے چین اور ترکی کے صدور کی قیادت میں دونوں ممالک کی خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.