بیرونی ممالک کے مختلف حلقوں کی تشدد کے خاتمے اور ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کی حفاظت کی حمایت

0

ہانگ کانگ (زیبائے پاکستان آ ئی این پی)بیرونی ممالک کے مختلف حلقوں نے ہانگ کانگ امور کے حوالے سے چینی حکومت کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا اور ہانگ کانگ میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں اور بیرونی قوتوں کے مداخلت کی مزمت کی۔ چا ئنہ ریڈ یو انٹر نیشنل کے مطا بق انہوں نے تشدد کے خاتمے اور ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کی حفاظت کرنے میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت اور پولیس کی حمایت کی،فلسطین کے ایوان صدر سے حال ہی میں جاری کردہ بیان میں ملک کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ ، بیرونی قوت کے مداخلت کو روکنے اور ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کی حفاظت کیلئے چین کی کو ششوں کی جمایت کی گئی ہے۔شمالی کوریا کی اخبار “روڈونگ سمون” میں حال ہی میں شائع ہونے والے مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ شمالی کوریا “ایک ملک دو نظام” کے اصول پر قائم رہنے اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کرنے میں چینی کمیونسٹ پارٹی اور حکومت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.