مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف کے وکلا کو(آج) تک کیلئے نوٹس جاری

0

کراچی(زیبائے پاکستان آئی این پی ) عدالت نے مرید عباس کے قتل کیس میں م عاطف زمان کے وکلا کو (آج) منگل تک کیلئے نوٹس جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں اینکر مرید عباس کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم عاطف زمان کے وکلا کو (آج) منگل تک کیلئے نوٹس جاری کر دئیے۔سٹی کورٹ کراچی میں ملزم عاطف زمان کے وکیل اور کیس کے تفتیشی افسر پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ انسداد دہشتگردی کی دفعات کن وجوہات پر شامل کی گئیں۔تفتیشی افسر کا عدالت میں کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی اس قسم کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی تھی۔ کراچی میں ارشاد رانجھانی قتل کیس میں بھی دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت (آج) منگل تک ملتوی کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.