وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو طلب کرلیا ،ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو طلب کرلیا ،ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو طلب کرلیا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا،قرضوں کی تحقیقات کیلئے بنے کمیشن اور نیب کو انفارمیشن دینے کی منظوری دی جائے گی،سستے گھروں کے لیے 5 ارب روپے قرضہ بھی منظورکیاجائیگا،پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر کے چیئرمین،پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرپرسن،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے ڈی جی اور کونسل آف سائنس اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے چیئرمین کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا،قرضوں کی تحقیقات کیلئے بنے کمیشن اور نیب کو انفارمیشن دینے کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سستے گھروں کے لیے 5 ارب روپے قرضہ کی منظوری دی جائے گی،پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر کے چیئرمین،پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرپرسن،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے ڈی جی اور کونسل آف سائنس اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے چیئرمین کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل

اپنا تبصرہ بھیجیں