صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے موجودہ حکومت موثر اقدامات اٹھا رہی ہیں

کو ئٹہ 19اکتو بر :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے موجودہ حکومت موثر اقدامات اٹھا رہی ہیں سیکورٹی فورسز کی قابل فخر کارکردگی پر محب وطن عوام کے بھرپور تعاون کا نتیجہ ہے تاہم ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے موضوع پر امن ماحول کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے بلوچستان کے عوام کیلئے ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے. لہذا اس حوالے سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں عوام کو زندگی کی اہم ضروریات اور بہترین سہولیات پہنچانا ہماریحکومت کے منشور کا حصہ ہیں. .ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے قلات میں ڈپٹی کمشنر قلات شیک بلوچ کیآفس میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کے ہمارے سیکیورٹی فورسز عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ اور ماضی کی طرح آئندہ بھی وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے لیکن ملک و صوبے کے موجودہ صورتحال میں مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کا فیصلہ نہ تو ملک کی معاشی حالت کے لیے بہتر ہے بلکہ اس سے امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کا بھی اندیشہ ہیانہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خلوص نیت کے ساتھ ملک کی معاشی آزادی اقتصادی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے اور عوام کی فلاح و بہبود اور کرپشن فری معاشرے کی تشکیل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی و مرکزی حکومتوں کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور ایک مثبت و منظم سٹریٹجی کے ذریعے ملک کی معاشی اقتصادی حالات اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مولانا صاحب کا آزادی مارچ ترقی کی رہ اور عوام کے اچھے مستقبل میں رکاوٹ کے سوا کچھ نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں