سولہ ماہ میں ناقابلِ تلافی تباہی ،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا صرف نالائقی ہے یا جان بوجھ کی جا رہی ہے ؟ ، مریم اور نگزیب

سولہ ماہ میں ناقابلِ تلافی تباہی ،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا صرف نالائقی ہے یا جان بوجھ کی جا رہی ہے ؟ ، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سولہ ماہ میں ناقابلِ تلافی تباہی ،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا صرف نالائقی ہے یا جان بوجھ کی جا رہی ہے ؟ ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سولہ ماہ میں عوام کو نواز شریف کے ترقی کرتے پاکستان اور عمران صاحب کے نئے پاکستان میں فرق پتہ چل گیا ہے ،عمران صاحب کی نالائقی کا سونامی پورے ملک کو تباہ کرچکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تباہی کا یہ سفر نہ رْکا تو پورا پاکستان خدانخواستہ لنگر خانے میں تبدیل ہوجائے گا ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو تباہی کے گڑھے کی طرف موڑ دیا ہے ،عمران صاحب کی نااہل قیادت میں پولیو سے لے کر ڈینگی میں تباہی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی قیادت میں چوروں نے گندم اور چینی میں اربوں روپے کمالئے،عمران صاحب کی نااہلی کا رونا پیاز سے لے کر ٹماٹر کے نایاب ہونے تک ہر گھر میں رویا جارہا ہے ،عمران صاحب 14 فیصد بدترین مہنگائی، سولہ ماہ میں تاریخی 11000ارب قرض لے کرنالائقی کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں ،سوال پوچھ رہے ہیں کہ عمران صاحب دانستہ پاکستان کے قومی مفادات کا خون کررہے ہیں ،عمران صاحب کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں