عمران خان نے پاکستان کو جدید معیشت سے لنگر خانہ معیشت میں بدل دیا، احسن اقبال

0

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو جدید معیشت میں بدل رہے تھے لیکن عمران خان نے ملک کو لنگر خانہ معیشت میں بدل دیا ہے۔احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ دنیا جس پاکستان کو ایمرجنگ معیشت سمجھتی تھی موجودہ حکومت میں اسے لنگر خانہ معیشت بنا دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ساری زندگی چندہ جمع کرنے والے کا ملکی ترقی سے متعلق کیا وژن ہو سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج ہر کوئی بلک رہا ہے، آٹا 70 روپے کلو بھی نہیں مل رہا، چینی 80 روپے کلو ہو گئی، ٹماٹر 200 روپے کلو تک جا چکا۔انہوںنے کہاکہ بجلی اور گیس کا حال بھی برا ہے، لوگوں کے کارخانے بند ہو رہے ہیں، لارج اسکیل مینو فیکچرنگ 6 فیصد کم ہو گئی ہے، گاڑیوں، ٹریکٹر اور دیگر صنعتوں کی پیداوار 50 فیصد کم ہو چکی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لاکھوں مزدور بیروز گار ہو چکے، تیل کی امپورٹ میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے، تیل کی امپورٹ کم ہو تو مطلب ہیکہ معیشت کا پہیہ رک گیا ہے یا سکڑ رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ کی حکومت برقرار ہوتی تو ہماری جی ڈی پی کا حجم 350 ارب ڈالر ہوتا، اس لنگر خانہ حکومت نے جی ڈی پی کو سکیڑ کر 280 ارب ڈالر کر دیا ہے۔انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 2 سال پہلے پاکستان کی معیشت 315 ارب ڈالر جب کہ بنگلا دیش کی 280 ارب ڈالر تھی، آج الٹ ہو گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم پاکستان کو جدید معیشت میں بدل رہے تھے لیکن عمران خان نے ملک کو لنگر خانہ معیشت میں بدل کر رکھ دیا ہے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ ہم ایک اناڑی کے ہاتھوں دنیا میں تماشا بن گئے ہیں، ایسا لیڈر جو انتقام اور جھوٹے مقدمات بنانے کے سوا کچھ نہیں جانتا، اس نے ملک کو تماشا بنا دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے سب سے بڑا دھوکا نوجوانوں کے ساتھ کیا ہے، جن کو اس نے گالیاں دینا سکھائیں، سوشل میڈیا پر مخالفین کو گالیاں دینے والے نوجوان ا?ج ڈگریاں لے کر پھر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.