وفاقی وزیر کی دوہری شہریت کے خلاف دائر نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن

وفاقی وزیر کی دوہری شہریت کے خلاف دائر نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فیصل ووڈا کی مبینہ د دوہری شہریت معاملے پر الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ تاحال وفاقی وزیر کی دوہری شہریت کے خلاف دائر نہیں ہوئی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما فیصل ووڈا کی مبینہ طور امریکی شہریت کے خلاف تاحال کوئی درخواست دائر نہیں ہوسکی۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کے مخالف امیدوار یا کسی جانب سے درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن دوہری شہریت کے معاملے پر ازخود نوٹس نہیں لے سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں