آٹے کے بحران کے خاتمے کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی

آٹے کے بحران کے خاتمے کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں آٹے کے بحران کے خاتمے کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ، ای سی سی نے بغیر ریگولیٹری ڈیوٹی گندم درآمد کرنے کی اجازت دی۔اقتصادری رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت حکومت تین لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گی۔مشیر خزانہ کی سربراہی میں گندم درآمد کرنے کا فیصلہ آٹا بحران کے پیش نظر کیا گیا ،فیصلے کے تحت گندم کی درآمد ہنگامی بنیادوں پر کی جائے گی۔درآمدی گندم کو31مارچ تک منگوایا جاسکے گا،گندم لیکر پہلا چہاز 15 فروری کو کراچی پورٹ پہنچے گا۔ رپورٹ کے مطابق پاسکو اور پنجاب کے پاس اسوقت تک 41لاکھ ٹن گندم کا زخیرہ موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں