پیپلز پارٹی کی جانب سے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں ایک اور سستے تندور کا افتتاح

0

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی جانب سے سستے تندور قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،پیپلز پارٹی نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں ایک اور سستے تندور کا افتتاح کردیا۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے سستے تندور کا افتتاح کیا،تندور پر روٹی 5 جبکہ سالن 50 روپے کا مل سکے گا۔بارہ کہو کورنا وائرس سے سخت متاثر علاقہ تھا،بارہ کہو وائرس کے باعث کئے روز تک مکمل سیل بھی رہا۔افتتاح کے بعد پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تندور کا بنیادی مقصد پریشان عوام کو ریلیف پہنچانا ہے،کورونا کے باعث لوگوں کا روزگار بند ہے،تندور کا جال پورے ملک میں بچھایا جائیگا، سستے تندور غریب اور امیر کے لئے ہیں،سستی روٹی اور سالن سب کو سستا فراہم کیا جائیگا،سستے تندور عید تک جاری رہیں گے،پیپلز پارٹی عید کے بعد بھی غریب لوگوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.