امریکا میں پھنسے پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن اِن چیف کی حکومت سے مدد کی اپیل

0

اسلام آباد:  پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن ان چیف رمیش سنگھ نے پاکستانی حکومت سے مدد کی اپیل کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن ان چیف نے ایک ویڈیو میں پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت کئی پاکستانی اس وقت امریکا میں پھنسے ہوئے ہیں جنھیں مدد کی ضرورت ہے۔رمیش سنگھ نے کہا کہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے، امریکا میں پھنسے ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ہم سب کی فیملیز بہت پریشان ہیں، وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود اور اوورسیز کے وزیر زلفی بخاری سے اپیل ہے کہ امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی جلد واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم امریکا سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی فلائٹ چلانے کا اعلان کریں، وزیر اعظم کا دوسرے ممالک سے پاکستانیوں کو لانے کا اقدام قابل تحسین ہے۔ پیٹرن ان چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا میں موجود پاکستانی سفارت خانہ اور پاکستانی سفیر ان سے رابطے میں ہیں، امید ہے وزیر اعظم ہماری مدد کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.