علماء کی لاک ڈاؤن بارے وزیراعظم کے موقف کی تائید، مکمل تعاون کی یقین دہانی

0

اسلام ا ٓ باد :  علمائے کرام کے وفد نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے انھیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔تفصیل کے مطابق علمائے کرام اور مشائخ کے ایک وفد نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں احتیاطی تدابیر کے حکومتی فیصلے پر عملدرا?مد کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس کی بھرپور تائید کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس بن الامین، پیر نقیب الرحمان، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا طاہر محمود اشرفی، مولانا حامد الحق حقانی، حافظ غلام محمد سیالوی، علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن، مفتی محمد گلزار نعیمی، مولانا سید چراغ دین شاہ شریک تھے ویڈیو لنک کے ذریعے گورنر سندھ عمران اسماعیل، مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی بھی شریک ہوئے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز و دیگر بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.