پاکستان، افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار، خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا، وزیر خارجہ

0

اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار، خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا، امریکہ۔طالبان امن معاہدہ کی صورت میں، افغان قیادت کے پاس ایک نادر موقع ہے کہ وہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لا سکتے ہیں، پاکستان، ایک مضبوط، متحد، مستحکم، خوشحال اور پر امن افغانستان کے قیام کیلئے معاونت جاری رکھے گا،توقع ہے کہ پاک افغان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اے پیپس(اے پی اے پی پی ایس) کا اگلا اجلاس جلد منعقد ہو گا،موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر، پاکستان نے افغانستان کی درخواست پر، افغان باشندوں اور مال بردار کنٹینرز کی نقل و حرکت کیلئے بہت سے اقدامات کئے۔ پیر کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ حنیف آتمر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے ،دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء￿ خیال ہوا، وزیر خارجہ نے حنیف آتمر کو افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان کی موجودگی میں، پاک افغان دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ہمسایہ کے طور پر افغانستان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر، پاکستان نے افغانستان کی درخواست پر، افغان باشندوں اور مال بردار کنٹینرز کی نقل و حرکت کیلئے بہت سے اقدامات کئے، توقع ہے کہ پاک افغان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اے پیپس(اے پی اے پی پی ایس) کا اگلا اجلاس جلد منعقد ہو گا، پاکستان، افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار،پاکستان خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا، امریکہ۔طالبان امن معاہدہ کی صورت میں، افغان قیادت کے پاس ایک نادر موقع ہے کہ وہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لا سکتے ہیں، پاکستان، ایک مضبوط، متحد، مستحکم، خوشحال اور پر امن افغانستان کے قیام کیلئے معاونت جاری رکھے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.