گرم علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورینہ کم کرنے ،ہرنائی گریڈ اسٹیشن کی آپ گریڈیشن کا کام  جلد سے جلد شروع کرنے کیلئے کیسکو چیف سے رابطہ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ 

0

ہرنائی : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ رمضان المبار ک کے مہینے میں حلقے کے گرم علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورینہ کم کرنے ،ہرنائی گریڈ اسٹیشن کی آپ گریڈیشن کا کام جلد سے جلد شروع کرنے کیلئے کیسکو چیف سے رابطہ میں ہوں اسکے علاوہ حلقے کے دونوں اضلاع میں خصوصاََ ضلع زیارت ،سنجاوی کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے باعث اکثر علاقوں کو جانے والے بجلی لائن اور کمبے گرچکے تھے جنہیں جلد سے جلد بحال کرکے رمضان سے قبل ہی لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی جبکہ ضلع ہرنائی جسکا شمار اشیاء کے گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے گزشتہ سال کی رمضان کی طرح لوڈشیڈنگ کا سابقہ شیڈول بحال کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر نے کہاکہ اس سلسلے میں کیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عارف سے گزشتہ روز ملاقات کرکے ہرنائی و زیارت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ٹرانسفارمرز کی مرمت اور لائنوں کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کرنے کیلئے کہا گیا جس پر کیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ہرممکن تعاون اور اقدامات کرنے کی یقین دہانی کی ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے عوام کے مسائل و مشکلات کا بخوبی علم ہے جس کبھی غافل نہیں رہاہوں بلکہ دن رات اپنے حلقے کے عوام کی بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام کی بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہرپلیٹ فارم پر جدوجہد کررہا ہوں چونکہ رمضان المبارک کا مہینے میں چند باقی ہے ضلع ہرنائی جوکہ ہمارا حلقہ انتخاب کا حصہ ہے جہاں شدید گرمی پڑتی ہے جس کیلئے ہماری کوشش ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے ہی ضلع ہرنائی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورینہ سے کم سے کم کیا جائے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کیسکو چیف سے ملاقات کے علاوہ کیسکو کے دیگر حکام سے بھی رابطہ میں ہوں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہم بلند وبانگ دعوے نہیں کرتے ہے نہ ہی عوام کو سبزباغ دیکھا کر انہیں بے وقفوف بنانے کی کوشش کرتا ہوں بلکہ جو کچھ بھی کرتا ہوں وہ حلقے عوام زمین پر دیکھ رہے ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ زیارت تا کوئٹہ روڈ خانی بابا کراس تک دو رویہ بنانے کیلئے ہماری کوششیں رنگ لے آئی ہے جس کی فیز بلیٹی رپورٹ تیارہورہا ہے جلد ہی زیارت کوئٹہ روڈ دو رویہ تعمیر کیلئے بجٹ کی منظوری ہوجائے گا اسی طرح ہماری کوشش ہے کہ ہرنائی کوئٹہ روڈ ہرنائی تا کچ موڑ اور ہرنائی تا سنجاوی روڈ کو بھی ڈبل تعمیر کرنے کیلئے بجٹ کی منظوری ہوجائے انہوں نے کہاکہ عوام سے جو بھی وعدے کئے ہے انہیں عملی جامع پہنائے گے انہوں نے کہاکہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.