لاک ڈائون میں وکلا کی مالی امداد سے متعلق کیس ،سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی

0

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے لاک ڈائون کے دوران وکلا کی مالی امداد سے متعلق کیس میں سیکرٹری سندھ کو وکلا رہنماوَں سے میٹنگ کرکے معاملات طے کرنے کی ہدایت کردی اورسندھ حکومت سے یکم جون کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاک ڈاوَن میں وکلا کی مالی امداد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے تاخیر سے پیش ہونے پر ایڈیشنل سیکرٹری قانون کی سرزنش کردی،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ نوٹس بھی بھیجا پھر وقت پر پیش نہیں، ایڈیشنل سیکرٹری قانون سندھ نے کہاکہ بیمار تھا اس لیے دیر سے آیا ہوں۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ لاک ڈائون میں جن وکلا کا کام متاثر ہوا ان کی کس طرح امداد کی جاسکتی ہے؟،سرکاری وکیل نے کہاکہ سندھ حکومت کے پاس وکلا کو دینے کے پیسے نہیں ہیں، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ پنجاب حکومت نے بھی تو وکلا کو امداد دینے فنڈز جاری کیے ہیں۔عدالت نے سیکرٹری سندھ کو وکلا رہنماوَں سے میٹنگ کرکے معاملات طے کرنے کی ہدایت کردی اورسندھ حکومت سے یکم جون کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.