وزیر اعظم عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ، وزیر اعظم کی مشیر پارلیمانی امور کو سینٹ اجلاس بلانے کی ہدایت

0

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے لیے فیڈریشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے،کورونا وبا کے تناظر میں آنے والے وقت کی مکمل منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ حالات کا مقابلہ کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے،پاکستان تحریک انصاف قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے اس ضمن میں وزارت پارلیمانی امور کا کلیدی کردار ہے،سکوک بانڈز پر عالمی برادری اور سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل موجودہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے، وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کے دوران کیا ، وزیر اعظم نے مشیر برائے پارلیمانی امور کو سینٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں موجود نوجوان پارلیمنٹیریئنز کی تربیت سازی کا منصوبہ پیش کیا وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ اس تربیت کا مقصد نوجوان پارلیمنٹیریئنز میں قانون سازی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ قانون سازی اور پارلیمنٹ میں موثر اور بامعنی کردار ادا کر سکیں، یہ تربیت تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو فراہم کرنے کا منصوبہ ہے، وزیر اعظم نے نوجوان پارلیمنٹیریئنز کی قانون سازی کے شعبے میں تربیت کے منصوبے کو سراہتے ہوئے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہمارے لیے فیڈریشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے پی ٹی آئی قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے اس ضمن میں وزارت پارلیمانی امور کا کلیدی کردار ہے انہوں نے کہا کہ سکوک بانڈز پر عالمی برادری اور سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل موجودہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے، داکٹر بابر اعوان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے تناظر میں آنے والے وقت کی مکمل منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ حالات کا مقابلہ کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے انہوں نے اپیل کی کہ عوام ایام عید کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.