سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیر اعظم کی ہدایت پر 1 لاکھ 6ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کے حل کے سلسلے میں شہریوں کے عدم اطمینان کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے شکایات سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر اداروں کی جانب سے شکایات میں کوتاہی برتنے کے معاملے پر وزیر اعظم آفس نے نوٹس لے لیا ہے شہریوں کی جانب سے شکایات کے حل پر غیر مطمئن ہونے کی صورتحال سامنے آنے پر وزیر اعظم کی جانب سے اس صورت حال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے خلاف شکایات پر تحقیقات کا حکم جاری کر دیاہے ،نجی ٹی وی کے مطابق شہریوں کی شکایات پر متعلقہ اداروں کے بیانات میں تضاد پایا گیا، جس پر وزیر اعظم کی ہدایت پر 1 لاکھ 6ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا، وزیر اعظم آفس کے مطابق شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق اداروں نے غلط بیانی کی، شہری اداروں کی جانب سے شکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے، شکایات کو دوبارہ کھول کر ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا، پنجاب سے 17,661، سندھ سے 3,256 شکایات کھلیں گی، خیبر پختون خوا سے 5,346شکایات دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاق سے 12,340جب کہ بلوچستان سے 482 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.