وزیراعظم کی قیادت میں کورونا کیخلاف شاندار کامیابیاں حاصل کیں، فیاض الحسن چوہان

0

لاہور:  پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں کورونا کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کیں، بہترین لیڈر نہ صرف حکومت بلکہ عوام کی تربیت بھی کرتا ہے، مشکل حالات میں دانشمندانہ فیصلوں سے عوام کو خطرے سے نکالا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق دنیا کے لیے کرونا کے دوران پاکستانی عوام سے سیکھنے کو بہت کچھ ہے۔ انہوں نے کہا ایک وقت تھا جب وزیرِ اعظم پاکستان کو ورلڈ اکنامک فورم پر بات کرنے سے روک دیا گیا تھا مگر اب تحریک انصاف کی حکومت میں وزیرِ اعظم کی کرونا ریلیف پالیسیز کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں پاکستان میں کرونا صورتحال اور ریلیف اقدامات پر بات کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.