ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انسداد کور نا کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

0

زیارت : ۔ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انسداد کور نا کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈپٹی کمشنر زیارت کو انسداد کورنا کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اجلاس میں صوبائی حکومت کی کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر دونوں تحصیلوں کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں کمیٹیاں صوبائی حکومت کی ضوابط پر عملدآمد اور روزانہ کی بنیاد پرکورنا کے حوالے سے رپورٹ ڈپٹی کمشنر زیارت کو پیش کرے گی۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورنا وائر س عالمی وباء ہے ان کا مقابلہ مل جل کر کیاجاسکتا،کورنا سے بچنے کے لیے حکومت کے بتائے گئے ایس اوپیز پر عمل کریں،ماسک کا استعمال ضرور کریں اور سماجی فاصلوں پر ضرور عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت میں ضوابط پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.