پاکستانی سفارت خانے اور لابنگ فرم "ہالینڈ اینڈ نائٹ " کے مابین معاہد ے پر دستخط

پاکستانی سفارت خانے اور لابنگ فرم “ہالینڈ اینڈ نائٹ ” کے مابین معاہد ے پر دستخط

واشنگٹن(زیبائے پاکستان آئی این پی ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے،مجھے قوی امید ہے کہ “ہالینڈ اینڈ نائٹ “فرم پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی سفارتخانے کی بھرپور معاونت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک سے معروف رپبلکن رہنما ، سابقہ ممبر کانگریس اور امریکہ میں صف اول کی لابنگ فرم “ہالینڈ اینڈ نائٹ” کے نمائندہ ،ٹام ریلنڈز سے ملاقات کی ۔یہ ملاقات واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی ۔اس موقع پر آمریکہ میں پاکستانی سفارت خانے اور لابنگ فرم “ہالینڈ اینڈ نائٹ ” کے مابین معاہدہ پر دستخط کیے گئے،یہ لابنگ فرم ،امریکہ کے سیاسی منظر نامے کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور پاک امریکہ تعلقات کو وسعت دینے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کیلئے پاکستانی سفارتخانے کی معاونت کرے گی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہالینڈ اینڈ نائٹ لابنگ فرم میں وسیع انتظامی تجربہ کے حامل ماہرین اور بالخصوص ٹام رینلڈ جیسے وسیع تجربہ کے حامل سابق ممبر کانگریس کی موجودگی انتہائی خوش آئند ہے ،وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے،مجھے قوی امید ہے کہ “ہالینڈ اینڈ نائٹ “فرم پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی سفارتخانے کی بھرپور معاونت کرے گی۔ٹام رینلڈ نے “ہالینڈ اینڈ نائٹ لابنگ فرم” پر اعتماد کے اظہار پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ انکی فرم “باہمی دلچسپی اور احترام پر مبنی دو طرفہ پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے، پاکستانی سفارت خانے کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے قبل واشنگٹن میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران امریکی قیادت کے ساتھ دوطرفہ علاقائی اور اہم عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 22 جولائی کو وائٹ ہاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے مشترکہ نکات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں