کرپشن کرنیوالوں ںسے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا، فردوس عاشق اعوان

اختیارات کے غلط استعمال میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار کیا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار کیا جائے گا، ایل این جی کیس میں بے ضابطگیوں کے الزامات پرنیب شاہد خاقان عباسی سے تفتیش کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اختیارات یا طاقت کے غلط استعمال میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار کیا جائے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی کیس میں بے ضابطگیوں کے الزامات پرنیب تفتیش کر رہا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائی براہ راست نشر کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو مکمل آزادی حاصل ہے تاہم میڈیا کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین اور قواعد وضوابط کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں